بالی(گلف آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہو گئے، ان کو مسلسل تیسرے سال اے سی سی کا صدر منتخب کیا گیا۔
انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور اور سی او او سلمان نصیر نے کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ 2025 میں اے سی سی کی صدارت سنبھالے گا۔سری لنکا کرکٹ نے لگاتار دوسری مرتبہ اے سی سی کی صدارت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے جے شاہ کو کام جاری رکھنے کا کہا۔ واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ سال بھی اپنی روٹیشن باری چھوڑ دی تھی۔