ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے اپنی موت کی خبر کو محض ایک مہم قرار دیتے ہوئے ان خبروں کی تردید کردی۔
اداکارہ نے ہفتے کی سہ پہر سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں ان ہزاروں خواتین کے حوالے سے نہیں بول سکتی جو سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، وہ اس لیے نہیں مرتیں کہ وہ کچھ کر نہیں سکتیں بلکہ اس لیے جان گنوا بیٹھتی ہیں کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ بیماری کی تشخیص کے بعد کیا کرنا ہے۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ دوسرے کینسر کی طرح اس کینسر کا بھی علاج ہے، جس کے لیے آپ سب کو ٹیسٹ کروانا اور اس کی ویکسین کروانا ضروری ہے اور ہمیں یہ باور کروانا ہے کہ اس سرطان کی وجہ سے مزید زندگیاں ضائع نہ ہوں۔