بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تعارفی ویڈیو 5 فروری سے شمالی امریکہ میں سی این این کے مقامی چین، شمالی امریکہ ، وسطی و مشرقی یورپ ، ایشیا پیسیفک اور افریقہ میں سی این این کے بین الاقوامی چینل پر نشر کی جارہی ہے۔
صرف نشریات کے پہلے ہی روز اس ویڈیو کے ناظرین کی تعداد 43 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تعارفی ویڈیو 18 فروری تک سی این این کے متعدد چینلز پر نشر ہوتی رہے گی اور اس کے بیرون ملک ناظرین کی تعداد 400 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ سات فروری سے سی این این کی آفیشل ویب سائٹ پر اسپرنگ فیسٹیول گالا اور چائنیز اسپرنگ فیسٹیول کلچرل زون” بھی شروع کیا جائے گا تاکہ چین کے اسپرنگ فیسٹیول کی روایتی ثقافت کو بیرون ملک مقیم ناظرین تک پہنچایا جا سکے۔