صدر زیلنسکی

یوکرینی صدر زیلنسکی نے آرمی چیف کو تبدیل کر دیا

کیف(گلف آن لائن)یوکرین میں آرمی چیف کو تبدیل کر دیا گیا، یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے آرمی چیف جنرل ویلیری زیلوزہنی کو عہدے سے ہٹا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر زیلنسکی نے کرنل جنرل اولیکزینڈر سیرسکی کو نیا آرمی چیف نامزد کردیا۔صدر زیلنسکی اور سابق آرمی چیف جنرل ویلیری کے درمیان کئی ماہ سے ناچاقی کی اطلاعات آرہی تھیں۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوج کو فوری تبدیلیوں کی ضرورت ہے، یوکرینی فوج نے ثابت کیا کہ وہ آسمانوں پر بھی کنٹرول کر سکتے ہیں لیکن یوکرینی فوج پچھلے سال زمینی جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں