شیر افضل مروت

الیکشن کمیشن ممبران سے عجیب و غریب لطیفے سننے کو ملے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران سے عجیب و غریب لطیفے سننے کو ملے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کراچی کے تمام حلقوں سے تحریک انصاف جیتی ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے تمام فارم 45 رکھے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا، نگراں حکومت اسی طرح مینڈیٹ چراتی رہی تو جمہوری عمل پاکستان میں ختم ہو جائے گا، ہم حکومت بنانے کے لالچ میں ان پارٹیوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا واضح موقف ہے کہ الیکشن کمیشن سب کا ذمے دار ہے، الیکشن کمیشن کے رویے سے لگ رہا ہے جان بوجھ کر کیس لٹکا رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں ہاتھ پائوں باندھ کر الیکشنز میں پھینکا گیا تھا، سب کچھ نواز شریف کے لیے کیا گیا، وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ دو تہائی اکثریت سے پی ٹی آئی جیتے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں