لاہور( نمائندہ خصو صی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے کھانے میں ایسی چیزیں ملائی جا رہی ہیں جس سے ان کا گلہ اور معدہ جل گیا ہے،6 دن سے وہ کچھ کھا نہیں سکیں،عمران خان کے خاندان کی حفاظت پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پہلے بشری بی بی کو جھکانے کے لئے ان کی کردار کشی کی گئی ،اب ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے انہیں توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،آپ جو مرضی کر لیں ان کا حوصلہ توڑ نہیں سکو گے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کے خاندان کی حفاظت پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں،اگر کچھ ہوا تو ان سب کی ذمہ دار ایکسپائرڈ نگران حکومتیں ہوں گی۔