بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود

بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود کی سزائوں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ

اسلام آباد (نمائندہ خصو صی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزائوں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف 2 اپیلوں کو 2976/2024 اور 2977/2024نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی سے متعلق ایک اپیل کو 2978/2024 نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیل پر 2950/2024 کا نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں