جاوید لطیف

2018، 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کرنے، کروانے والوں کے بینقاب کرنا ہوگا، جاوید لطیف

لاہور (نمائندہ خصو صی)رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کرنے اور کروانے والے کرداروں کو بینقاب کرکے احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ملک کو انتشار سے بچانے اور اس جمہوری نظام پر لوگوں کا اعتماد پھر سے بحال کرنے کے لیے 2018 اور 2024 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرکے، دھاندلی کرنے اور کروانے والے کرداروں کو بینقاب کرکے احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

میاں جاوید لطیف نے لکھا کہ یہ ملک اور سسٹم کی بقا کے لیے بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں