الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے مزید 2 انتخابی ٹریبونلز قائم کردیے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( نمائندہ خصو صی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مزید 2 الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ای سی پی کے مطابق اسلام آباد اور خیبر پختونخوا (کے پی) کی شکایات سے متعلق ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں، کے پی میں 5 الیکشن ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں۔

ای سی پی نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ٹریبونل قائم کردیا ہے۔خیبر پختونخوا میں پہلا ٹریبونل جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ہے جبکہ جسٹس محمد نعیم انور مینگورہ ٹریبونل میں درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

ای سی پی کے مطابق ایبٹ آباد سے متعلق شکایات جسٹس اعجاز خان پر مشتمل ٹریبونل سنے گا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریبونل جسٹس فصل سبحان پر مشتمل ہے۔ای سی پی کے مطابق خیبر پختونخوا کا پانچواں ٹریبونل جسٹس کامران حیات پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان کےلیے الیکشن ٹریبونل قائم کرچکا ہے جبکہ پنجاب میں انتخابی ٹریبونل کےلیے نام اب تک موصول نہیں ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونل کے قیام کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں