عمران ریاض

عمران ریاض کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ( نمائندہ خصو صی) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔عمران ریاض کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور آفس اعتراض دور کرنے کے لیے مہلت طلب کی ۔ جس پر عدالت نے سماعت تین روز تک ملتوی کر دی ۔

آفس ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار نے ایف آئی اے اور عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقول درخواست کے ساتھ لف نہیں کیں ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ درخواست گزار کو پہلے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کیا گیا ،

وہاں سے نام خارج کرکے اب پی ایل سی میں شامل کر دیا گیا، بلا جواز پاسپورٹ کنٹرول میں نام شامل کرنا آئین کے منافی ہے، عمران ریاض کے خلاف کوئی مقدمہ بھی زیر سماعت نہیں ہے۔استدعا ہے کہ عدالت عمران ریاض کا نام پی سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں