بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر امریکہ اور یورپ کی جانب سے نافذ کیے جانے والے تجارتی تحفظ پسند اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ڈی رسکنگ’ کے نام پر ‘ دیوار’ کھڑی کرنے اور اپنی رفتار تیز کرنے کے بجائے دوسروں کو روکنے کی کوشش نہ صرف اپنی طویل مدتی ترقی کو روکتی ہے بلکہ اس سے دنیا کی ترقی اور خوشحالی کی رفتار بھی سست ہو گی ۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ماؤ نینگ نے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ تمام فریقین کو اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دوسروں کے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے اور اپنی ترقی کی تلاش میں مشترکہ ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے معاشی عالمگیریت کو زیادہ جامع سمت میں فروغ دینا چاہیے۔