واشنگٹن (نمائندہ خصو صی)امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا، چین تعاون کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان ان دو عالمی طاقتوں کے لیے میٹنگ پوائنٹ ہو سکتا ہے، نہ کہ جنگ کا میدان۔
واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک سے خطاب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے یہ بات کہی ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں، انسدادِ دہشت گردی کے لیے دفاعی آلات اور فنانسنگ کی بحالی کے لیے امریکی فیصلوں کے منتظر ہیں۔
مسعود خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین ملک ہے، امریکا میں مقیم 10 لاکھ کے قریب پاکستانی سرمایہ پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ مالی سال میں امریکا میں مقیم تارکینِ وطن کی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالرز رہی،
امریکا پاکستان میں زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے۔سفیرِ پاکستان سردار مسعود خاننے کہا کہ یورپ و مشرقِ وسطی میں امریکاکی ترجیحات کو تسلیم کرتے ہیں، امریکاجنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق بھی توجہ مرکوز کرے۔