بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی کانگریس کے اراکین کے تائیوان کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
چین نے امریکہ اور تائیوان انتظامیہ کے مابین کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کی ہمیشہ سخت مخالفت کی ہے اور چین، تائیوان کے معاملات میں کسی بھی طریقے اور کسی بھی بہانے سے امریکی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے مسئلے کی پیچیدگی اور حساسیت کو سمجھ کر ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے درمیان تین مشترکہ اعلامیوں پر سختی سے عمل کرے اور تائیوان سے متعلق معاملات کو مناسب طریقے سے نمٹے، تائیوان کے ساتھ سرکاری تبادلوں اور “تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی غلط حوصلہ افزائی بند کرے۔