ننکانہ صاحب(نمائندہ خصو صی )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ ضلع ننکانہ صاحب میں پولیو مہم کا آغاز 26 فروری سے کیا جائے گا جبکہ پولیو مہم یکم مارچ تک جاری رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 02 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ننکانہ میں مجموعی طور پر 1198 ٹیمیں پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ سرانجام دیں گی۔انہوں نے بتایا کہ 1096 موبائل، 72 فکسڈ اور 30 ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشدنے بتایا کہ پولیو ٹیموں کے ٹریننگ سیشن یونین کونسلز کی سطح پر جاری ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ایمانداری اور جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دینا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ کا پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتا ہے