عرفان صدیقی

سینیٹر علی ظفر کا بیان ،بانی پی ٹی آئی کا سیاسی عمل انتہائی افسوسناک ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیٹر علی ظفر نے کہا بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کہا گیاکہ آئی ایم ایف کو انتخابات کے خدشات سے آگاہ کیا جائے گا، اس سیاسی عمل کا شکار پاکستان کے عوام ہوں گے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اب بھی آئی ایم ایف کے پاس شوق سے نہیں جارہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل انتہائی افسوسناک ہے، اس سے قبل خیبرپختونخوا کے دو وزرا کی کال پکڑی گئی تھی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا تھا پنجاب اور کے پی آئی ایم ایف مذاکرات پر ساتھ نہیں دیں گے، یہ سیاسی عمل انتہائی افسوسناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں