علی حیدر گیلانی

قومی اسمبلی کا اجلاس کسی کی ذاتی انا اور ضد کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے،علی حیدر گیلانی

لاہور (نمائندہ خصو صی) پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کسی کی ذاتی انا اور ضد کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے،ایوان صدر کو ایک مرتبہ پھر جمہوریت کش اقدامات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ صدر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل درآمد کے پابند ہیں،آئین کا آرٹیکل 91 انہیں مقررہ وقت کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا پابند کرتا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ صدر علوی اپنی مدت ختم ہونے کے باوجود ایوان صدر میں براجمان ہیں،قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں لیت و لعل سے کام لینے والے کسی اور کے ایجنڈے پر گامزن ہیں،عارف علوی کے کمنٹس ان کی جانبداری ظاہر کرتے ہیں، ایوان صدر کے تقدس کا خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں