پولیو مہم

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ نے بلدیہ میں پولیو مہم کا آغازکردیا

بہاولنگر (نمائندہ خصو صی)چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ نے بلدیہ میں پولیو مہم کا آغازکردیاہے۔ اس موقع پر دیوان محب النبی نورانی اشرفی نائب مہتمم جامعہ رضائے مصطفی بہاولنگر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

سی ای او ہیلتھ نے کہا ہے کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں اور اپنے نونہالوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں ۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بہاول نگر میں پانچ سال تک کی عمر کے(592575) بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی ۔

اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی جن میں 136فکس ، 2562موبائل اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں