چینی صدر

چینی صدر کا ایک اہم مضمون “چھیو شی ” میگزین میں شائع ہو گا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)یکم مارچ کو شائع ہونے والے ” چھیوشی” میگزین کے پانچویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “سی پی پی سی سی کے کام کو مضبوط اور بہتر بنانا اور مشاورتی جمہوریت کی جامع ترقی”۔

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سی پی پی سی سی ، سی پی سی کی قیادت میں مختلف جمہوری جماعتوں، پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات، عوامی تنظیموں اور تمام قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کے لیے سیاسی نظام میں ایک عظیم تخلیق ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں ، سی پی پی سی سی نے اتحاد اور جمہوریت کے دو اہم موضوعات پر عمل کیا ، اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام اور سوشلسٹ انقلاب ، تعمیر اور اصلاح کے مختلف تاریخی ادوار میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کا نظام چین میں ایک بنیادی سیاسی نظام ہے۔ مشاورتی جمہوریت کو ہمہ جہت انداز میں فروغ دینا ضروری ہے۔ مشاورتی جمہوریت ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کی ایک اہم شکل ہے۔ سی پی پی سی سی کی جانب سے مشاورت کے دوران وسیع اتحاد اور کثیر الجماعتی تعاون کے فروغ نیز عوامی جمہوریت پر عمل نے چین کی سوشلسٹ جمہوریت کی خصوصیات اور فوائد کو مکمل طور پر ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں