لاہور( نمائندہ خصو صی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دکانوں کے سامنے تجاوزات کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو سامان ہٹانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی ۔
شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ دکانداروں نے سامان باہر رکھا ہوا ہے، ٹھیلے اور ریڑھی والوں کے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمد رفت شدید مشکلات ہیں، تجاوزات کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ راستوں اور بازاروں میں ٹریفک بندش اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے،
دکاندار سامان اپنی دکانوں کی حدوں میں رکھیں، یقینی بنائیں کہ ریڑھی بان متعین جگہوں پر ٹھیلے لگائیں تاکہ شہریوں کے ساتھ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو تکلیف نہ ہو ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام ایک ماہ میں شہریوں کی شکایات کے ازالہ اورٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آسانی یقینی بنائیں۔