بینک اسلامی

بینک اسلامی نے مالی سال2023کیلئے شاندار مالیاتی نتائج کااعلان کردیا

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان کے معروف مالیاتی ادارے بینک اسلامی نے 31دسمبر2023کو ختم ہونے والے سال کیلئے شاندار مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔

بینک نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیر تبصرہ عرصہ کے دوران 11.04ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے ،خالص منافع اور ریٹرن میں97فیصد کا متاثر کن اضافہ دیکھا گیا جبکہ بعد از ٹیکس منافع میں149فیصد اضافہ ہوا۔

بینک نے 10فیصد حتمی کیش ڈیویڈنڈکا اعلان کیا ہے،جو کہ مالی سال2023کی چوتھی سہہ ماہی میںاعلان کردہ 17.5فیصد عبوری ڈیویڈنڈ کے علاوہ ہے،جس کے بعد سال2023کیلئے مجموعی کیش ڈیویڈنڈ کی ادائیگی 2.75روپے فی حصص ہوجاتی ہے ،جو کہ اپنے شیئر ہولڈرز کے مالی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بینک کے غیر متزلزل عزم کو ثابت کرتا ہے۔

اضافی لیکوڈیٹی کی محفوظ سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے باعث بینک کے خالص اثاثوںمیں37.9فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا،اس اقدام کے باعث سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں74.7فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا،جو دسمبر2022کی 179.74ارب روپے کی سطح سے بڑھکردسمبر2023میں314.08ارب روپے کی سطح پر جا پہنچا،دریں اثناء موجودہ معاشی صورتحال،بلند شرح سود،

اور کنزیومر فنانسنگ سے متعلق سخت ریگولیٹری اقدامات کے باعث بینک کے فنانسنگ پورٹ فولیو میں14.3فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔بینک نے مشکلات کے باوجود بہتر حکمت عملی کے تحت delinquent پورٹ فولیو کیلئے 104.2فیصد کی کوریج کی فراہمی کو یقینی بنایا،یہ اقدام بینک کے استحکام کیلئے ایک مضبوط شیلڈ کا کام سر انجام دے گا۔

بینک کے مجموعی ڈپازٹس میں25.6فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ،اور 62.2فیصد کا سازگار CASA مکس برقرا ر رہا۔بڑھتے ہوئے منافع اور بہتر کریڈٹ رسک پروفائل کے ذریعے بینک اسلامی کا کیپیٹل ایڈیکیسی ریشو(CAR)11.50فیصد کی ریگولیٹری حد سے کہیں بڑھ کر23.79فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں