لاہور (نمائندہ خصو صی)سابق نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں انٹروینشنل ریڈیالوجی سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ آٹھویں سالانہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی بے شمار شخصیات نے شرکت کی۔سابق نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سالانہ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔
سید محسن رضا نقوی کی قیادت میں صوبہ بھر میں انسانیت کے مجرم اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں رکھا۔ شعبہ صحت میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں خدمت انسانیت کی توفیق عطاء فرمائیں۔