اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خدشات دور کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔
اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کیخدشات دور کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، ہماری شناخت فارم 47 نہیں 1947 ہے، سنی اتحاد کونسل کے لوگ بات نہیں سمجھتے، شور کے بجائے قانون و آئین کا راستہ اپنایا جائے۔
انہوںنے کہاکہ ہم شکایتوں اور خدشات کے باوجود جمہوری عمل کا حصہ بنے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ معاشی نہیں بلکہ نیتوں کا ہے، ٹیکس لگانا ہے تو جاگیردارانہ نظام پر ٹیکس لگائیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں آئین معذور، قانون مجبور، انصاف مفرور اور عدالتیں یرغمال نظر آتی ہیں۔