اس وقت سیاست میں دو قسم کی تقسیم پیدا ہو چکی ہے’ ملک محمد احمد خان

لاہور(نمائندہ خصوصی )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اس وقت سیاست میں دو قسم کی تقسیم پیدا ہو چکی ہے، ایک گروپ مفاہمت تو دوسرا عدم استحکام چاہتا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ معاشرے میں رواداری اور سیاسی ڈائیلاگ کا کلچر پیدا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کتب میلے سجتے رہیں، نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب کا ہونا مثبت کلچر پیدا کرتا ہے، سوچ کا اختلاف بڑھ جائے تو ذاتی عناد بن جاتا ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر کی کمی کے باعث بیروزگاری میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں