اسلام آباد(عکس آن لائن)آڈیو لیک کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو لاہور آفس طلب کر لیا۔
شاندانہ گلزار نے مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر آڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا۔شاندانہ گلزار نےمبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی کے مقتول کارکن ظل شاہ کا ذکر کیا تھا۔
ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے کارکن شعیب مرزا کی درخواست پر شاندانہ گلزار کو طلب کیا ہے۔