سرگودھا(گلف آن لائن )ثانوی تعلیمی بورڈسرگودھا کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات پارٹ ون 19مارچ سے شروع ہونگے جس کیلئے امتحانی سنٹرز قائم کر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گے ،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144کا نفاذ کر کے امتحانی سنٹرز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر ایتمام سالانہ امتحانات میٹرک 2024پارٹ ون کے امتحانات 19مارچ سے شروع ہو نگے جس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے امتحانی سنٹرز قائم کر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گے اور ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144کا نفاذ کر کے امتحانی سنٹرز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی۔یاد رہے کہ امسال تعلیمی بورڈ میٹرک پارٹ 2کے امتحان کے نتائج کا اعلان 20جولائی اور میٹرک پارٹ 1 کے نتائج کا اعلان 19اگست کو کریں گا۔