بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی نیٹ ورک ،سی جی ٹی این نے حال ہی میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس کے ساتھ مل کر روس اور وسطی ایشیا میں “چین کے نئے مواقع کا اشتراک” کے موضوع پر ایک ڈائیلاگ سیریز کا انعقاد کیا ۔اس ڈائیلاگ کی رپورٹس نشر ہونے کے بعد مقامی ماہرین اور اسکالرز نے متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ عمومی طور پر ان کی جانب سے اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ چین کی مثبت ترقی کا طویل مدتی رجحان جاری رہے گا، اور وہ چین کی اعلی معیار کی اقتصادی ترقی کے لیے نئے مواقع کا اشتراک کرنے کے منتظر ہیں.
رواں سال دو سیشنز کے دوران سی جی ٹی این نے غیر ملکی مین اسٹریم میڈیا اور تھنک ٹینکس کے ساتھ مل کر “اقتصادی ترقی کے لئے نئے مواقع کا اشتراک” کے موضوع پر راونڈ ٹیبل ڈائیلاگ سیریز شروع کی، جس میں سیاسی شخصیات، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، ماہرین ، اسکالرز اور کاروباری میڈیا کو چین کی معاشی ترقی کے امکانات اور اس سے دنیا کو ملنے والے مواقع پر تبادلہ خیال کے لیے مدعو کیا گیا۔ یہ سیریز غیر ملکی مین اسٹریم میڈیا میں بڑے پیمانے پر نشر کی گئی ۔