اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک میں20 کلوگرام آٹا کی قیمت میں فروری کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران 20 کلو گرام آٹا کی اوسط قیمت2800.77 روپے ریکارڈ کی گئی جوجنوری میں 2812.28 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 1699.73 روپے تھی۔
دوسری جانب ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا، مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تادسمبر2023 ) کے دوران ملک میں 315322 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.47 فیصدزیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تجارت کے حجم میں 7 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے، جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو 386.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50.29 فیصدزیادہ ہے۔