عاطف خان

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات پر پابندی مریم نواز کا کوئی پلان لگتا ہے: عاطف خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات پر پابندی پنجاب حکومت اور مریم نواز کا کوئی پلان لگتا ہے۔

رہنما تحریک انصاف عاطف خان نے کہا کہ ہم پر پہلے واضح تھا اب دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ محسن نقوی انہی کے ساتھی ہیں، اڈیالہ جیل میں بہت سکیورٹی ہے، سمجھ میں نہیں آتی ان کو کس چیز کا خطرہ ہے۔

عاطف خان نے مزید کہا کہ 180 سیٹیں جیتنے والا جیل میں ہے اور فارم 47 پر جیتنے والا وزیراعظم بن گیا، دھاندلی کا سارا فائدہ موجودہ حکومت کو ہوا، شہبازشریف ایک طرف مفاہمت کی بات کرتے ہیں اگلے دن ہمارے کارکنوں کو مارا جاتا ہے، یہ مفاہمت کے حوالے سے سیریس نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہے، اگر سیاسی حل کی طرف جانا ہے تو زیادہ سے زیادہ سیاسی لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، وکلاء تو صرف اپنے کیسز کے حوالے سے ملاقات کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں