تریپتی

اینیمل کی کامیابی کے بعد تریپتی نے اپنا معاوضہ دگنا کردیا

ممبئی (گلف آن لائن)سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل کی کامیابی کے بعد اداکاری تریپتی دیمری نے اپنا معاوضہ دگنا کردیا۔

فلم اینیمل میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر اسٹارز میں بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور انیل کپور بھی شامل تھے۔ گو کہ فلم میں تریپتی نے مختصر کردار نبھایا، تاہم مداحوں نے اسے خوب سراہا اور پسند کیا۔تاہم اب ان سے متعلق اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کا اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔

تریپتی دیمری کو فلم بھول بھلیاں 3 میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کے لیے انہوں نے اپنا معاوضہ گنا کیا۔ دوسری جانب بھول بھلیاں 3 بنانے والے بھی تریپتی کو انکے مطالبے کے مطابق ادائیگی کیلیے خوش ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تریپتی نے اینیمل کیلیے 40 لاکھ کا معاوضہ لیا تھا، تاہم اب وہ اپنی نئی فلم کیلیے 80 لاکھ روپے معاوضہ لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں