بیجنگ (نمائندہ خصوصی) بیجنگ میں “چائنا اکنامک آؤٹ لک” کے نام سے سفیروں کے گول میز مذاکراتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ متعلقہ چینی محکموں کے سربراہان اور ماہرین اقتصادیات نے چین میں تعینات 20 سے زائد سفیروں اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ روبرو ملاقات کی تاکہ چین کے معاشی رجحانات کی تشریح کی جا سکے، چین کی ترقی کی ایک حقیقی، سہ جہتی اور جامع تصویر پر بصیرت فراہم کی جاسکے۔
اس دوران شرکا نے چین اور مشترکہ دلچسپی کے باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔