لاہور( نمائندہ خصوصی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ شادمان جلا ئوگھیرائو سمیت 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر کی ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔
اسد عمر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دے دیا اور آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔
اسد عمر کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔