لاہور( نمائندہ خصوصی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جلا ئوگھیرا ئوکے مختلف مقدمات میں اسد عمر، زین قریشی اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
انسداد دہشگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے جناح ہائوس حملہ اور جلا ئوگھیرا ئوکے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔
اسد عمر اور حافظ فرحت عباس کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جبکہ دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
بعدازاں عدالت نے اسد عمر، زین قریشی اور فرحت عباس سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔