برسلز (نمائندہ خصوصی)وزیرخارجہ اسحاق ڈار جوہری توانائی اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے ہیں۔جوہری توانائی کا پہلا سربراہی اجلاس برسلز میں شروع ہو گیا ہے ، سربراہی اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس میں شریک ممالک کے رہنماﺅں اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ملاقات کے دوران ایٹمی توانائی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔