اشرف بھٹی

جو تاجر ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں انہیں ضرور رجسٹریشن کرانی چاہیے ‘اشرف بھٹی

لاہور( گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو تاجر ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں انہیں ضرور رجسٹریشن کرانی چاہیے ،ملک کو ٹیکسز کی اشد ضرورت ہے اور یہی قربانی دینے کا وقت ہے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ فیصلوں کی کامیابی کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور اس کے لئے تاجر تنظیموں سے مشاورت کی جائے ۔ تاجر وں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ معیشت کو دستاویزی بنایا جائے اور اس کیلئے ہم مارکیٹوں کے سروے کرانے کی بھی پیشکش کر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہم سب کو بہت کچھ دیا ہے موجودہ کڑے حالات میں ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ، جو تاجر ٹیکس نیٹ رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں اپنا اندراج کرانا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز سے قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو جائے گا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں