کراچی(گلف آن لائن ) یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 26 مارچ تک 24 ارب روپے پرپہنچ گئی۔یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت سیل کا ہدف 36 ارب روپے مقرر ہے اور رواں سال رمضان پیکج کے تحت رکارڈ سیل کی توقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد زون کی سیل26 مارچ تک سب سے زیادہ 4 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے رہی۔اس کے علاوہ لاہور زون 3 ارب87 کروڑ، پشاور زون 3 ارب 23کروڑ، ملتان زون3 ارب 20 کروڑ، فیصل آباد زون 2 ارب96 کروڑ اور ایبٹ آباد زون کی سیل26 مارچ تک 2 ارب40 کروڑروپے رہی۔