سینیٹر شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کے وحشیانہ قتل کی مذمت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) رہنما پیپلزپارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ ماریہ کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ عورت کے ساتھ گھنانے عمل اور اس کے غیر انسانی قتل کا سن کر دل رنجیدہ ہے، بھائی اور والد کے ہاتھوں ماریہ کا قتل بنیادی انسانی حقوق اور ہماری روایات کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو نے ہمارے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، اسے عام واقعہ سمجھ کر اس کی خوفناک نوعیت کو نظرانداز نہ کیا جائے،

غیر انسانی سلوک اور تشدد کی ایسی کارروائیوں کی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، اس قتل کی شفاف تحقیقات کر کے تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہمارے دل ماریہ اور اس طرح کے ظلم کا شکار ہونے والی تمام متاثرہ خواتین کیلئے دکھتے ہیں، 22 سالہ نہتی اور بیگناہ ماریہ تو قتل ہوگئی لیکن اب اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں