دی ہیگ (گلف آن لائن)عالمی عدالت انصاف کے ججوں نے متفقہ طور پر اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام ضروری اور موثر اقدامات کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بنیادی خوراک کی فراہمی بلا تاخیر غزہ میں پہنچ جائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کو قحط کے پھیلا کی روشنی میں زندگی کے مشکل حالات کا سامنا ہے، ججوں نے کہا کہ عدالت نے نوٹ کیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو اب صرف قحط کے خطرے کا سامنا نہیں ہے بلکہ یہ قحط پہلے ہی ظاہر ہو چکا ہے۔
جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر درخواست میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس درخواست کے ایک حصہ میں غزہ میں بھوک اور قحط کے حالات پر ان نئے اقدامات کی درخواست بھی کی ہے۔