نیو یارک (نمائندہ خصوصی ) فلسطین نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کیلئے سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک سے حمایت کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے تمام اراکین رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں فلسطین کی مکمل رکنیت کیلئے ووٹ دیں، سلامتی کونسل 18 اپریل کو مشرق وسطی سے متعلق ہونے والے وزارتی اجلاس میں فیصلہ کرے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کی دھمکی دے رکھی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیروت اور دمشق سمیت دیگر دور دراز کے علاقوں میں بھی کارروائیاں کریں گے۔
ایک روز قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے میں فضائی حملہ کر کے حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو شہید کر دیا تھا، اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان کے گاں کونین میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں حزب اللہ کے تیسرے سینئر کمانڈر اسماعیل الزین سوار تھے۔