اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہفتہ کو طلب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے کہا کہ نجکاری پروگرام کی موجودہ صورتحال کاجائزہ ایجنڈے میں شامل، اجلاس میں نجکاری کے جاری پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی مالیتای فنڈ (آئی ایم ایف) کو نجکاری پروگرام پرکام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں،
ہوا بازی شعبے کا ایک پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے، فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے 4,4 ادارے نجکاری کیجاری پروگرام کا حصہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ انڈسٹریل سیکٹر کے2 ادارے اور توانائی شعبے کے 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کے جاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، بلوکی، حویلی بہادر،گدو اور نندی پور پاور پلانٹس بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ تمام 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ نجکاری کی فعال فہرست کا حصہ ہیں۔