بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین وونگ دین ہوئی سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال کے آخر میں اپنے دورہ ویتنام کے دوران جنرل سیکریٹری نگوین فو ٹرونگ کے ساتھ چین -ویتنام ہم نصیب سماج کی تعمیر کا اعلان کیا جس سے چین -ویتنام تعلقات میں ایک نیا باب شروع ہوگا۔
فریقین کو چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، اپنی متعلقہ جدیدیت کی خدمت کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانا چاہیےاور دنیا میں سوشلزم کے مقصد میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے.