کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ علیزے شاہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ایک بھی تصویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد نہیں بنائی گئیں۔
چند روز قبل علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اپلوڈ کی تھیں، جس کے بعد مقامی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے اے آئی کی مدد سے اپنی تصاویر تخلیق کرکے انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکار نے اپنی چند تصاویر اپلوڈ کی تھیں جس پر مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیزے نے کورین اداکاروں کا روپ دھارنے کی کوشش کررہی ہیں جس کی وجہ سے وہ مصنوعی ذہانت کا سہارا لے رہی ہیں۔
صارفین کی جانب سے تبصرہ کیے جانے کے بعد اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج تک کوئی تصویر اے آئی کی مدد سے نہیں بنائی۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ‘انسٹاگرام پر میری ایک بھی تصویر اے آئی کے ذریعے نہیں بنائی گئی، پلیز آنکھیں اور نیت صاف رکھیں۔