لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دے دی۔ صوبہ بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے 37 بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری سی پیک، نان سی پیک سرکاری اور مستقل تنصیبات پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 18 بلٹ پروف گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں۔
Load/Hide Comments