لاہور( گلف آن لائن) حکومت نے تیل کمپنیوں کو قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار دینے پر غور شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور تیل کی مصنوعات کی اسمگلنگ پر آئل انڈسٹری کی شکایات کے تناظر میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔