بہاولنگر(گلف آن لائن) اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں شوگر ملز مالکان کی چالاقیوں کے باعث 15لاکھ ٹن سے زائد چینی بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی جارہی ہے.
جس سے چینی کے نرخ 200روپے کلو تک پہنچنے کے امکانات ہیں حکومت نے اس سلسلہ میں فوری طور پر اقدامات نہ کئے تو اس کے نقصانات عوام کو برداشت کرنا پڑینگے حکومت بروقت اقدامات کرکے چینی مافیا کو کنٹرول کرسکتی ہے۔