واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو نئی امریکی سیکیورٹی امداد فراہم کردیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاس کے مطابق صدر بائیڈن کا یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے یوکرین کی مدد کرنے پر امریکی صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔زیلنسکی نے صدر بائیڈن کو روسی میزائلوں، ڈرون اور بم حملوں سے ہونے والی فضائی دہشت گردی کا بھی بتایا۔
یوکرینی صدر نے بائیڈن کو خارکیف میں ٹی وی ٹاور پر روسی میزائل حملے سے بھی آگاہ کیا۔