محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو آج میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

لاہور(گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے، ان بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوڑر کی ٹکٹس فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کیا اور بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں۔محسن نقوی نے کہا کہ بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا،

جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کر لی تھی تاہم نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1ـ1 سے برابر کردی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ (آج)جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں