بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ کے عنقریب دورہ فرانس کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ اور چین میں فرانسیسی سفارت خانے نے مل کر بڑے پیمانے پر چین فرانسیسی فوڈ کلچر ایکسچینج پروگرام “پیک فوڈ مومنٹ ۔ چین۔فرانسیسی شیف مقابلہ” کا آغاز کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کیا اور مہمانوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پروگرام ریلیز کیا۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کو گہرا کیا گیا ہے جس سے عالمی تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کی ایک مثال قائم ہوئی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ نے فرانس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مفید تعاون کا ایک سلسلہ انجام دیا ہے ، اور چین ۔ فرانسیسی ثقافتی تبادلوں کو مسلسل وسعت دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس فوڈ کلچر ایکسچینج پروگرام کی کل 10 اقساط ہیں، ہر قسط کا دورانیہ 60 منٹ ہے. یہ پروگرام جولائی میں چائنا میڈیا گروپ ، نیو میڈیا پلیٹ فارمز اور فرانسیسی میڈیا کے متعدد چینلز پر نشر کیا جائے گا۔