اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے۔مزدوروں کے عالمی پر خصوصی پیغام میں پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کی مضبوط آواز رہی ہے، پیپلز پارٹی نے محنت کش طبقے کی بہتری کے لیے قانون سازی اور عملی اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے فروری 1972 میں پاکستان کی پہلی جامع لیبر پالیسی دی اور پھر 1976 میں ملازمین کے اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن جیسا ادارہ قائم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں مزدوروں کو ان کے ادارے کی آمدنی میں شیئر دیا گیا۔شیری رحمن نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے 2018 میں صوبائی لیبر پالیسی دی۔شیرین رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہی ملک میں مزدور جدوجہد اور حقوق کی بنیاد رکھی ہے، ہم مزدوروں کے وقار، حقوق اور فلاح و بہبود کے عزم پر قائم ہیں۔