پرویز الٰہی

اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست، پرویز الٰہی کو 15 دن میں ہاوس اریسٹ کرنے کا حکم

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو 15 روز میں ہاوس اریسٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 دنوں میں پرویز الہی کے ہاس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا بھی حکم بھی دے دیا۔ یاد رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں