لطیف کھوسہ

9 مئی کے بیانات مسترد کرتے ہیں، وفاداری ریاست اور عوام کے ساتھ ہوگی، لطیف کھوسہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) رہنماء پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے 9مئی کے بیانات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاداری ریاست اورعوام کے ساتھ ہوگی، لاہور میں احتجاج کرتے پرامن وکلاء پر تشدد کیا گیا، پنجاب سے (ن) لیگ انتخابات میں کوئی سیٹ نہیں جیتی، ایک ایک کا ریکارڈ میرے پاس ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں رہنماء پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم 9مئی کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، ہماری وفاداری ریاست اور عوام کے ساتھ ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں آج وکلا پر تشدد کیا گیا ہے وہ پرامن احتجاج کررہے تھے، 150سے زائد وکلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا دل لاہور ہے یہ میرا دل میرا حلقہ ہے، پنجاب سے (ن) لیگ انتخابات میں کوئی سیٹ نہیں جیتی، ایک ایک کا ریکارڈ میرے پاس ہے، انہوں نے اپنے کیس معاف کرائے۔انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ میں غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر رہوں گا، آئین کے تین ستون ہیں، بانی پی ٹی آئی کو تینوں کیسز میں ایک ہی دن میں سزا دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں